میں نے ایک مسجد میں نما ز پڑھی جما عت تو نہ مل سکی لہذا میں نے بعض ایسے نما زیوں کے سا تھ نماز با جما عت ادا کر لی جن کی میری طرح جما عت رہ گئی تھی جما عت کر اتے ہو ئے یہ امام بسم اللہ بلند آواز سے پڑھ رہا تھا کیا یہ نما ز صحیح ہے ؟ ہمیں مستفید فر ما ئیے اللہ تعا لیٰ آپ کو فائدہ بخشے گا ۔
یہ امام شا فعی کے مذہب پر عمل پیرا ہے کیو نکہ شا فعی مذہب میں بسم اللہ سور ۃ فا تحہ کی ایک مستقل آیت ہے لہذا وہ جہر ی نمازوں میں بسم اللہ پڑھنا وا جب قرار دیتے ہیں ایسے امام کے پیچھے نما ز صحیح ہے ہو جا ئے گی کیو نکہ بسم اللہ کو بلند آ وا ز سے پڑ ھنا بھی جا ئز ہے لیکن ہمیشہ نہیں بلکہ کبھی کبھی اسے جہر پڑھنا چا ہئے اور یہ صحیح با ت ہے او ر اس سے تمام د لا ئل میں تطبیق بھی ہو جا تی ہے
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب