سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسبو ق کے حوا لہ سے زا ئد نما ز کا حکم

  • 10270
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 965

سوال

مسبو ق کے حوا لہ سے زا ئد نما ز کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب مسلمان  مسجد میں آئے اما م نما ز ظہر پڑھا  رہا ہو اور یہ دوسری رکعت میں آکر  ملا ہو لیکن امام بھو ل جا ئے اور چا ر کی بجا ئے  پانچ رکعتیں پڑ ھا دے تو کیا  یہ اس رکعت کو پڑھے گا جو فو ت ہو گئی تھی  اور اما م کے سا تھ سجدہ سہو کر ے گا ؟ برا ہ کر م اس مسئلہ  کی وضاحت فر ما دیجیے اللہ تعا لیٰ آپ کو جزا ئے خیر سے نوا زئے !


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلہ میں اہل علم میں اختلا ف ہے کچھ یہ کہتے ہیں کہ یہ زائد رکعت مسبو ق کے لئے کا فی ہو گی اور کچھ یہ کہتے ہیں کہ یہ  کا فی  نہ ہو گی اور صحیح با ت بھی یہی  ہے کہ یہ کا فی نہ ہو گی کیو نکہ اسے فو ت شدہ نماز کی قضا ء اسلا م کے بعد دینا  ہو تی ہے لہذا جب امام اسلام پھیرے تو اسے فو ت شدہ نما ز کو پو را کر نا  چا ہئے اسے زائد نما ز میں امام کی متابعت بھی نہیں  کر نی چا ہیے بلکہ  اسلا م پھیرنے تک یہ بیٹھا رہے اور جب ا ور جب امام سلا م پھیرے تو یہ  کھڑا ہو کر فو ت شدہ نما ز کو پو را کر ے مقتد یو ں کو بھی چا ہئے کہ وہ زائد نما ز  میں امام کی  متا بعت نہ کریں  بلکہ انہیں امام کو متنبہ کر نا چا ہئے اگر امام متنبہ ہو جا ئے تو درست ورنہ انتظا ر کر یں اور اگر انہیں  معلوم ہو کہ یہ زائد پڑھ رہا ہے تو اس کی متابعت نہ کر یں لیکن جس شخص کو شر عی حکم کا علم  نہ ہو کہ یا یہ علم نہ ہو کہ یہ زا ئد نماز ہے اس کی نما ز صحیح ہو گی مسبوق کو چاہیے کہ جب امام سجدہ سہو کر ے تو وہ بھی امام کے سا تھا سجدہ سہو کرے اور پھر جب امام سلام پھیر جب امام سلا م پھیر دے تو یہ کھڑا ہو کر اپنی با قی نما ز کو پو را کر ے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص369

محدث فتویٰ

تبصرے