کیا نماز میں ڈھاٹا (منہ پر کپڑا) باندھنا جائز ہے؟ اور کیا دیوار یا ستون وغیرہ کے ساتھ ٹیک لگا کر نماز ادا کرنا جائز ہے؟
نماز میں کسی مجبوری کے بغیر ڈھاٹا باندھنا جائز نہیں اسی طرح فرض نماز میں دیوار یاستون وغیرہ کے ساتھ ٹیک لگانا بھی جائز نہیں۔کیونکہ صاحب استطاعت پر فرض ہے۔کہ وہ سہارے کے بغیر سیدھا کھڑا ہو۔ہاں البتہ نفل نماز میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اسے بیٹھ کر ادا کرنا بھی جائز ہے۔لیکن بیٹھ کر ادا کرنے کی نسبت ٹیک لگا کر اور کھڑے ہو کر ادا کرنا افضل ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب