کیا حد سے زیادہ باریک سلکی کپڑے سے سترعورہ ہوجاتا ہےیا نہیں ؟کیا اس طرح کے کپڑے پہننے سے نماز ہوجاتی ہے؟
اگرمذکورہ کپڑا اس قدرباریک اورشفاف ہوکہ اس سے جسم نہ چھپتا ہوتو اس میں مرد کی نماز صحیح نہ ہوگی الایہ کہ اس نے نیچے ناف سے لے کرگھٹنوں تک شلواریا تہہ بند پہن رکھا ہواورعورت کی نماز اس طرح کے کپڑے میں صحیح نہ ہوگی الا یہ کہ اس نے نیچے ایسے موٹے کپڑے پہن رکھے ہوں جو اس کے سارے جسم کو چھپائے ہوئے ہوں۔عورت کے لئے مذ کورہ کپڑے کے نیچے چھوٹی سی شلوارپہننا کافی نہ ہوگا۔مرد کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس طرح کہ کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے اس کے پاس کوئی رومال یا کپڑا وغیرہ ایسا بھی ہوجس سے اس نے اپنے کندھوں وغیرہ کو چھپایا ہوکیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ :
''تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے کندھوں پر کوئی چیزنہ ہو۔''(متفق علیہ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب