سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نمازی کے آگے سےگزرنا حرام ہے

  • 10251
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 795

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مصلحت عامہ مثلاً مسجد وغیرہ یا انفرادی ضرورت کے لئے صدقات کا سوال کرنے والے کے لئے نمازیوں کے آگے سےگزرنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازیوں کے آگے سےگزرنا حرام ہے۔خواہ وہ یہ اسلامی سکیموں مثلاً مساجد کے بنانے یا ان کی مرمت کرنے یا ان میں قالین وغیرہ ڈالنے کے لئے صدقات جمع کرنے کےلئے ہو۔اس طرح کے فعل خیر کےلئے قیام نمازیوں کے آگے سے گزرنے کا جواز نہیں بن سکتا کیونکہ حضرت ابو جحیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروینبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کے عموم کا یہی تقاضا ہے کہ:

‏"‏ لو يعلم المار بين يدى المصلي ماذا عليه لكان أن يقف أربعين خيرا له من أن يمر بين يديه ‏"‏‏

(صحیح بخاری حدیث نمبر 510)

اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا جانتا کہ اس کا کتنا بڑا گناہ ہے تو اس کے سامنے سے گزرنے پر چالیس تک وہیں کھڑے رہنے کو ترجیح دیتا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص357

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ