کیا انفرادی طور پر نماز پڑھنے والے کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ جہری نمازوں میں جہری قراءت کرے؟
جس طرح امام جہری قرات کرتا ہے۔انفرادی طور پر نماز اد ا کرانے والا بھی جہری قرات کرسکتا ہے بلکہ یہ سنت ہے لیکن اے اس قدر آواز بلند نہیں کرنی چاہیے جس سے ارد گرد کے نمازیوں یا زکر کرنے والوں یا سونے والوں کو تکلیف پہنچے جیسا کہ اس سلسلہ میں وارد احادیث سے ثابت ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب