سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(125) مقامات وضو میں پیشاب کرنے کا حکم جب کہ جسم بھی برہنہ نہ ہو

  • 1025
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1282

سوال

(125) مقامات وضو میں پیشاب کرنے کا حکم جب کہ جسم بھی برہنہ نہ ہو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضو کے مقامات پر پیشاب کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے، جب کہ اس صورت میں انسان برہنہ ہو جاتا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

انسان کے لیے اس طرح برہنہ ہونا جائز نہیں ہے کہ اسے کوئی ایسا شخص دیکھ لے، جس کے لیے اسے دیکھنا حلال نہیں ہے۔ اگر انسان وضو کے لیے تیار کیے گئے مقامات پر برہنہ ہو جائے بایں طور کہ لوگ عیانا اس کا مشاہدہ کریں تو اس حرکت کی وجہ سے وہ گناہ گار قرارپائے گا۔ اس صورت میں فقہاء رحمہم اللہ  نے ذکر کیا ہے کہ آدمی کے لیے یہ واجب ہے کہ وہ استنجا کے بجائے ڈھیلے استعمال کرے، یعنی لوگوں سے دور جا کر قضائے حاجت کرے اور پتھروں یا ٹشو پیپرز یا کسی ایسی چیز کے ساتھ صفائی کر ے جس کے ساتھ صفائی کرنا جائز ہو حتیٰ کہ تین بار یا اس سے زیادہ بار پونچھنے سے نجاست کے خارج ہونے کا مقام صاف ہو جائے۔ فقہاء نے اسے واجب اس لیے قرار دیا ہے کہ استنجا کے لیے ستر کا مقام کھولنے سے لوگوں کے سامنے برہنگی ہوگی اور یہ کام حرام ہے اور جس کے بغیر حرام کی تلافی ممکن نہ ہو وہ واجب ہوتا ہے، لہٰذا اس سوال کے جواب میں ہم یہ کہیں گے کہ کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ استنجا کے لیے لوگوں کے سامنے ستر کے مقام کو برہنہ کرے بلکہ اسے کوشش کرنی چاہیے کہ اس مقصد کے لیے وہ کسی ایسی جگہ استنجاء کرے ، جہاں اسے کوئی نہ دیکھے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ195

محدث فتویٰ

تبصرے