میں ایک بے روزگا مسلمان نوجوان ہوں۔میرا خاندان کھانے پینے میں حرام کمائی خرچ کرتاہے۔کیامیری نماز ہوجاتی ہے؟
حرام کمائی میں سے جو آ پ کو دیا جائے آپ کے لئے اسے کھانا پہننا اور خرچ کرنا جائز نہیں ہے۔اور ارشاد باری تعالیٰ ہے:
‘‘اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا،وہ اس کے لئے(رنج ومحن سے)مخلصی کی صورت پیدا کرےگا اوراس کو ایسی جگہ سے رزق دےگاجہاں سے(وہم و)گمان بھی نہ ہو۔’’
لیکن ا س کا آپ کی نماز پر کوئی اثر نہ ہوگا۔نماز صحیح ہوگی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب