کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز صبح کی آخری رکعت میں بعد از رکوع ہاتھ اٹھا کر ساری زندگی دعاء قنوت ((اللھم اھدنی فیمن ھدیت۔۔۔)) پڑھی ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز صبح میں ہمیشہ مشہور دعائے قنوت ((اللھم اھدنی فیمن ھدیت۔۔۔الخ))یاکوئی اور دعاء فرماتے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں اس کا زکر ہے سعد بن طارق اشجعی کی روایت ہے کہ:
''انہوں نے والد سے یہ کہا کہ ابا جان! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اور ابو بکر وعمر وعثمان وعلی رضوان اللہ عنہم اجمعین کے پیچھے نمازیں پڑھی ہیں۔تو کیا وہ فجر میں قنوت کیاکرتے تھے؟تو انہوں نے جواب دیا ''اے بیٹے یہ بدعت ہے۔''
اورحضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جو یہ مروی ہے کہ:
''نبی کرکریم صلی اللہ علیہ وسلم ساری زندگی نماز صبح میں قنوت فرماتے رہے حتیٰ کہ دنیا سے تشریف لے گئے۔''
تو یہ حدیث محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب