مغرب عشاء اورصبح کی نمازوں میں قراءت جہری کیوں ہے اور دوسری نمازوں میں کیوں نہیں اور اس کی دلیل کیا ہے؟
ان نمازوں میں قراءت جہری کرنے میں جو حکمت ہے۔اسے تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ لوگ رات اورصبح کی جہری نمازوں کے اوقات میں ظہر وعصر کی نسبت جہری قراءت سے استفادہ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔کیونکہ ان اوقات میں ان کے مشاغل بھی نسبتاً کم ہوتے ہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب