میں ہمیشہ نماز پڑھتا ہوں لیکن بعض فرض نمازیں نہیں پڑھ سکا اور اب ہر نماز کے ساتھ ایک نماز پڑھ لیتا ہوں۔میرے لئے کی طریقہ ہے۔ جس سے میں فوت شدہ نمازوں کو پڑھ کر راحت حاصل کرسکوں؟
اگر آپ نے بعض نمازیں کسی بیماری یا بے ہوشی کے عذر کی وجہ سے ترک کی ہیں۔ تو جلدی سے ان کی قضا ء دے لیں جب آپ کو فراغت اور قوت حاصل ہو حسب نشاط مختلف نمازیں پڑھ لیں مثلا ضحیٰ کے وقت دو یا اس سے زیادہ دنوں کی نمازیں اکھٹی پڑھ لیں اس طرح ظہر کے بعد پڑھ لیں اگر نمازوں کی تعداد زیادہ ہو اور آپ نے محض سستی کی وجہ سے نہ پڑھی ہوں تو نوافل کثرت سے پڑھئے فرائض کی حفاظت کیجئے اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ معاف فرمادے گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب