سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حیض کے کپڑوں کو دھوئے بغیر پھینکنا

  • 10221
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 878

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا سوال یہ ہے کہ عورت حیض میں جو کپڑا استعمال کرتی ہے کیااسے دھو کر پھینکنا چاہئے یا کسی رنگ دار شاپر میں ڈال کربغیر دھونے کے بھی پھینک سکتی ہیں،کیا اس طر ح پھینکنے سے کوئی گناہ تو نہیں ہے۔ کسی نے ہمیں کہا ہے کہ یہ بہت گناہ کا کام ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ایک بالکل فضول،جہالت پر مبنی اور لغو بات ہے ،جس کا شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔جب آپ نے اسے پھینکنا ہی ہے تو دھونے کی کیا ضرورت ہے ۔ہاں البتہ اگر اس کو دوبارہ استعمال کرنا ہو تو دھو کر دوبارہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ