سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مؤذن کے لئے حیعلتین میں دایئں بایئں دیکھنا

  • 10216
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 874

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مؤذن کے لئے یہ لازم ہے کہ حیعلتین یعنی اذان میں (( حی علی الصلاة )) اور (( حی علی الفلاح)) کہتے ہوئے وہ دایئں اور بایئں التفات کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مؤذن کے لئے یہ سنت ہے کہ وہ  حیعلتین کے وقت دایئں اور بایئں منہ کرے تاکہ اس کے ان دونوں اطراف او ر پیچھے کے لوگ بھی آواز کو سن سکیں ۔لیکن شاید یہ اس صورت می ہے ۔جب اذان مینارہ پر دی جارہی ہو اورلاؤڈ اسپیکر موجود نہ ہو جیساکہ زمانہ ماضی میں معمول تھا ۔لیکن میری رائے میں لاؤڈ اسپیکر پراذان کی صورت میں شاید اس کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ سپیکر کا مایئک ہی مؤذن ہے ۔آدمی اگر اس کے قریب ہوتو اس کی آواز قوی اور اگر اس س دور ہو تو آواز ضعیف ہوگی اور مؤذن کے لئے حکم یہ ہے کہ اس کی آواز بلند اور طاقتور ہو!

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص338

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ