سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

منفرد کے لئے اقامت لازم نہیں

  • 10214
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 1412

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں نماز پڑھنے کا ارادہ کروں تو کیا وقت ہونے کے بعد اذان کی بجائے اقامت کہہ لینا ہی کافی ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اذان کا شریعت میں اس لئے حکم دیا گیا ہے تاکہ اہل شہر کو بتایا جائے کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے۔اگر سب کے سب اہل شہر ایک جگہ اکھٹے ہوں۔اوران کے سوا شہر میں او ر کوئی نہ ہو تو پھر اذان واجب نہیں ہے۔ہاںالبتہ مسافر کےلئے اذان دینا مستحب ہے۔ تاکہ اس کی آوازسننے والے حجرہ شجر اس کے بارے میں شہادت دے سکیں اور اقامت کاحکم اس لئے ہے تاکہ حاضرین کو بتا دیا جائے۔ کہ جماعت کھڑی ہونے لگی ہے۔لہذا جب کوئی شخص انفرادی طور پر نماز پڑھ رہا ہوتو اس کے لئے اقامت کہنا لازمی نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص337

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ