کیا عورت کے لئے نماز کی اقامت کہناجائز ہے یا وہ بغیر اقامت ہی کے نماز پڑھ لے؟
اذان اور اقامت کا حکم صرف مردوں کے لئے ہے عورتوں کے لئے نہیں ہے بیہقی نے حضرات ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ روایت بیان کی ہے کہ:
''عورتوں کے لئے اذان واقامت نہیں ہے۔''
لہذا عورت کے لئے شرعی حکم یہ ہے کہ وہ اذان وقامت نہ کہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب