ہمارے کام کی جگہ مسجد سے زیادہ دور نہیں ہے تو کیا ہم کام کی جگہ پراذان کہہ سکتے ہیں؟
تم لوگوں پر واجب یہ ہے کہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ:
''جو شخص آذان سنے اور پھر نماز کے لئے نہ آئے تو اس کی نماز نہیں ہوتی الا یہ کہ کوئی عذر ہو۔''
ہاں البتہ اگر تمہارے لئے کوئی جبری ممانعت ہوتو پھر اولہ شرعیہ کے عموم کے مطابق تمہارے لئے اپنے کام کی جگہ پر اذان واقامت جائز ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب