اگرنفاس والی عورت چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے توکیا وہ روزہ ،نماز اورحج اداکرسکتی ہے؟
جب نفاس والی عورت چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے تو اس کے لئے غسل نماز اور رمضان کے روزے رکھنا واجب ہے۔اور اہل علم کا اجماع ہے کہ اس کے شوہر کے لئے مقاربت بھی حلال ہے یاد رہے نفاس کی کم سے کم کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب