کچھ ایسی گولیاں ہیں جن کے استعمال سے عورتوں کا معمول رک جاتا یا وقت سے مؤخر ہوجاتا ہے کیا ان کا استعمال بوقت حج جائز ہے تاکہ معمول کی وجہ سے حج میں خلل نہ پڑے؟
عورت کے لئے موسم حج میں مانع حیض گولیوں کا استعمال جائز ہے۔ لیکن یہ استعمال ماہر طبیب کے مشورہ سے ہونا چاہیے کہ اس سے عورت کی سلامتی کو تو کوئی خطرہ نہ ہوگا اس طرح عورت کےلئے رمضان میں بھی ان گولیوں کا استعمال جائز ہے جب وہ سب لوگوں کے ساتھ مل کر روزہ رکھنے کو پسند کرے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب