سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

روزہ توڑنے کا کفارہ

  • 10184
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 816

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے معلوم کرنا ہے کہ بلا نیت و ارادہ مگر شہوت کے ساتھ منی خارج ہونے سےٹوٹنے والے فرض روزے کا کیا حکم ہے؟ صورت حال کچھ یوں ہے کہ گذشتہ رمضان المبارک میں، صحت عامہ سے متعلق ایک ویب سائٹ پر کچھ نئے الفاظ پڑھ کر ان کا معنی جاننے کے لیئے انٹر نیٹ پر تلاش شروع کی۔ وکی پیڈیا ویب سائٹ پر معلوم ہوا کے وہ عورت کے پوشیدہ اعضا کے متعلق تھے۔ لنکس کی پیروی کرتے ہوئے کچھ اور پیج کھولے اور چند تصاویر دیکھتے ہی جذبات پر قابو نہ رہا اور انزال ہو گیا۔ دل کی حالت یہ تھی کے اس غلط کام کا بلکل ارادہ نہیں تھا سب اچانک ہوا بس شیطان نئے الفاظ معلوم کرنے کے چکر میں بہکا گیا۔ کیا مجھے کفارہ ادا کرنا ہو گا؟ اور اس کاکیا طریقہ کار ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سب سے پہلے تو ہم آپ کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ اپنے آپ کو ایسے تمام امور سے دور رکھیں جو انسان کو گناہ میں لے جانے سبب بنتے ہیں۔اللہ آپ کو پاکیزگی عطا فرمائے۔آمین

صورت مسئولہ میں اگر تو واقعی منی ہی خارج ہوئی ہے تو اہل علم کے راجح موقف کے مطابق آپ کا روزہ فاسد ہوگیا ہے ،لیکن چونکہ آپ نے عمدا نہیں کیا ہے لہذا آپ پر کوئی کفارہ نہیں ہے ،مگر اس فاسد شدہ روزے کی قضاء کرنا لازم ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ