سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عمرہ کے لئے پیسے جمع کرنے کا طریقہ

  • 10182
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 673

سوال

عمرہ کے لئے پیسے جمع کرنے کا طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک کمپنی کے ملازمین نے مل کر یہ طے کیا ہے کہ ہر ملازم ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے ایک فیصد جمع کرواءے گا ،یعنی جس کی تنخواہ دس ہزار ہے وہ ایک فیصد سو روپے اور جس کی ایک لاکھ ہے وہ ایک فیصد ایک ہزار روپے جمع کروائے گا ،تین ماہ بعد جب ایک لاکھ روپے جمع ہونگے تو پرچی نکالیں گے جس کانام نکلے گا وہ عمرہ پر جائے گا ،کیا یہ طریقہ درست ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عمرہ کے لئے پیسے جمع کرنے کا یہ طریقہ شرعا درست نہیں ہے ،کیونکہ اس میں غرر (دھوکہ) ہے اور قرعہ اندازی سے کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ اس کی باری کب آئے گی اور ممکن ہے تب تک وہ اس فیکٹری سے ہی چھوڑ جائے،نیز جو وہ پیسے حاصل کر رہا ہے وہ اس کے اپنے نہیں ہیں ،بلکہ اس میں زیادہ تر حصہ دیگر لوگوں کا شامل ہے،مجھے یہ شکل بولی والی کمیٹی کی طرح ہی لگ رہی ہے ،جس میں لوگوں کو موٹر سائکلیں وغیرہ دی جاتی ہیں،جبکہ یہاں عمرہ کا ٹکٹ رکھ دیا گیا ہے۔

نیز یاد رہے کہ عمرہ ایک مالی عبادت جو انسان کی اپنی مالی استطاعت پر واجب ہوتی ہے،اگر کسی کے پاس استطاعت ہے تو اس پر واجب ہے ورنہ نہیں ہے،اس میں لوگوں کے پیسوں سے عمرہ کرنے سے ثواب بھی ان کو ہی ملے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے