السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص اگر اپنی ساس کے ساتھ زنا کرلیتا ہے تو کیا اس کا اپنی بیوی کے ساتھ نکاح باقی رہتا ہے یا ختم ہوجاتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!زنا ایک انتہائی قبیح گناہ ہے ،خصوصا محارم کے ساتھ اس کی قباحت اور زیادہ شدید ہو جاتی ہے۔آپ اللہ سے پکی توبہ کریں اور آئندہ کے لئے اس جرم شنیع سے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں۔ ساس کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی حرام نہیں ہوتی ہے۔کیونکہ کسی بھی حرام کام سے کوئی حلال کام حرام نہیں ہوتا ہے۔ نبی کریم نے فرمایا: «لا يحرم الحرام الحلال»سنن ابن ماجه » كتاب النكاح » باب لا يحرم الحرام الحلال(2015)حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |