سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سودی ادارے میں ملازمت کا حکم

  • 10179
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 881

سوال

سودی ادارے میں ملازمت کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وفاقی ملازمین بہبود فنڈ میں مُلازمت کرنا جائز ہے یا ناجائزہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ڈسکرپشن میں دی گئی آپ کی تفصیلات کے مطابق آپ کے ادارے کا کام سودی ہے ۔اور سودی ادارے میں کام کرنا قطعا ناجائز اور حرام ہے۔

صحیح مسلم میں حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے :

(لعن رسول اللّٰہ ﷺ آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال:ھم سواء)( 8951)

’’سود کھانے والے ،سودکھلانے والے،سود لکھنے والے اور سود پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی،اور فرمایا:کہ گناہ میں سب برابر ہیں۔‘‘

آپ کو چاہئے کہ آپ جتنی جلدی ہو سکے اس ادارے کی نوکری کو چھوڑ کر کوئی دوسری حلال ملازمت تلاش کریں۔بے شک اللہ تعالی رازق ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے