امید ہے آپ اس مسئلہ میں فتویٰ سے نوازیں گے کہ نفاس والی عورت کے لئے ضروری ہے کہ وہ چالیس دنوں کے بعد ہی نمازیں پڑھے یا پاک ہونے کی صورت میں وہ چالیس دنوں سے پہلے بھی نماز پڑھ سکتی ہے؟
نفاس والی عورت جب پاک ہوجائے تو وہ غسل کرکے روزہ رکھ سکتی ہے اور نماز پڑھ سکتی ہے خواہ اس نے ابھی چالیس دن پورے کیے ہوں یا نہ کئے ہوں۔اور جب وہ چالیس دن پورے کرلے اور پھر بھی خون جاری ہو تو وہ غسل کرکے نماز شروع کردے خواہ خون جاری ہو۔ کیونکہ چالیس دنوں بعدج جاری رہنے والا خون خون استخاضہ کی مانند خون ہے الا یہ کہ انہی ایام میں خون حیض جاری ہوجائے تو پھر اسے معمول کے ایام کے مطابق صوم وصلواۃ کوچھوڑ دینا ہو گا اورایام ختم ہونے کی بعد غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کرنا ہوگی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب