سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حج میں حیض اور نفاس والی عورت کے لئے طواف وداع

  • 10175
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 945

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حیض اور نفاس والی عورت طواف وداع کس طرح کرے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیض ونفاس والی عورتوں پر طواف وداع کا حکم نہیں ہے کیونکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث یہ ثابت ہے کہ:

امر الناس ان يكون اخر عهدهم بالبيت الا انه خفف عن المراة الحائض (صحيح البخاري)

''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ حکم دیا کہ آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہیے لیکن حائضہ عورت کو آپ نے اس سے مستثنیٰ قرار دیا۔''

اہل علم کے ہاں اس سلسلے میں نفاس والی عورت کا حکم بھی یہی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص317

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ