سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

وضوء میں وسوسہ

  • 10150
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 978

سوال

وضوء میں وسوسہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں چھبیس برس کا ایک نوجوان ہوں۔ وضوء کرتے ہوئے اور کبھی وضوء کے بعد اٹھتے ہوئے یا کسی حرکت کے دوران یوں محسوس ہوتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ نکل آیا ہے۔اس بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اکثر شیطان بعض لوگوں کے دل میں یہ وسوسہ پیدا کرتا ہے۔ کہ ہوا یا پیشاب کا قطرہ خارج ہونے سے ان کا وضوء ٹوٹ گیا ہے۔لیکن اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔لہذا جو شخص اس طرح کے کسی وسوسہ میں مبتلا ہو اسے چاہیے کہ وہ یقین یعنی اپنی طہارت ہی کو پیش نظر رکھے۔اور ان اوہام کی طرف توجہ نہ دے۔اس سے وہ محفوظ بھی رہے گا۔اور اوہام کا یہ سلسلہ جلد ختم بھی ہوجائےگا۔اوراگرآدمی ان اوہام میں کھو جائے تو اس کا غم  دراز اور اس کے وسوسوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ وہ بار بار وضوء کرے گا۔ تو نماز باجماعت یا نماز کی اول وقت میں ادائیگی فوت ہوجائےگی۔ حتیٰ کہ وہ عبادت ہی سے اکتا جائے گا۔ اور عبادت اسے بہت گراں محسوس ہونے لگے گی۔اورشیطان مردو د کی یہی تو خواہش ہے کہ وہ انسان کو اپنے رب کی بندگی سے دور ہٹا دے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص303

محدث فتویٰ

تبصرے