سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا تیل بھی پانی کے اعضاء وضوء تک پہنچنے میں رکاوٹ ہے؟

  • 10147
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 962

سوال

کیا تیل بھی پانی کے اعضاء وضوء تک پہنچنے میں رکاوٹ ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک دینی بھائی نے یہ سوال کیا کہ میں نے بعض علماء کرام سے یہ سنا ہے۔ کہ تیل بھی وضو ء کے اعضاء تک پانی کے پہنچنے میں حائل ہے۔اور میں جب کھانا پکاتا ہوں۔تو تیل کے قطرے میرے بالوں یا اعضاء وضو ء پر گر جاتے ہیں۔ تو کیا اس صورت میں وضوء سے پہلے ان اعضاء کو صابن سے دھوناضروری ہے۔تاکہ اعضاء وضو تک پانی پہنچ جائے؟میں اپنے بالوں کے علاج کے لئے بھی بسا اوقات نیل استعمال کرتا ہوں۔ تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا ہوگا۔اُمید ہے مستفید فرمایئں گے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کے جواب سے پہلے میں چاہتا ہوں۔کہ یہ بیان کردں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی کتاب مبین میں یہ بیان فرمایا ہے کہ :

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِذا قُمتُم إِلَى الصَّلو‌ٰةِ فَاغسِلوا وُجوهَكُم وَأَيدِيَكُم إِلَى المَر‌افِقِ وَامسَحوا بِرُ‌ءوسِكُم وَأَر‌جُلَكُم إِلَى الكَعبَينِ ۚ ...﴿٦﴾... سورة المائدة

‘‘مومنو!جب تم نماز پڑھنے کا قصدکیا کروتومنہ اورکہنیوں تک ہاتھ دھولیاکرواورسرکامسح کرلیا کرواورٹخنوں تک پاوں (دھولیا کرو)’’

ان اعضاء کےدھونے اور سر کے مسح کا تقاضا یہ ہے کہ اس چیز کو زائل کیا جائے جو ان اعضاء تک پانی کے پہنچنے میں حائل ہو۔کیونکہ کسی چیز کے حائل ہونے کی صورت میں پانی اعضاء تک نہ پہنچ سکے گا۔اور اس طرح و دھل نہ سکیں گے۔تو اس کی بنیاد پر ہم یہ کہیں گے۔کہ انسان جب اپنے اعضاء وضوء پر کوئی تیل وغیرہ استعمال کرے اور اگر وہ جامد شکل میں ہو تو ضروری ہے۔ کہ وضوء سے پہلے اسے زائل کردیا جائے۔کیونکہ تیل اگر اسی طرح جامد صورت میں اعضاء پر لگا رہا تو وہ جسم تک پانی کو نہیں پہنچنے دے گا۔ جس کی وجہ سے وضوء صحیح نہ ہوگا۔

اگر تیل جامد صورت میں اعضاء پر باقی نہ ہو بلکہ صرف اس کا اثر باقی ہو تو یہ نقصان دہ نہیں ہے لیکن اس صورت میں اعضاء وضوء کو ہاتھوں کو نہ ملنے کی صورت میں ممکن ہے تمام اعضاء تک پانی نہ پہنچ سکے لہذا ہم سائل سے یہ کہیں گے کہ اگراعضاء طہارت پر موجود یہ تیل جامد ہے اور وہ پانی کے اعضاء تک پہنچنے میں حائل ہے تو پھر اسے وضوء سے پہلے زائل کرنا ضروری ہے اوراگر یہ جامد صورت میں موجود نہیں تو پھر کیا حرج نہیں اور اسے صابن سے دھونا ضروری نہیں لیکن اعضاء وضوء کو ہاتھوں کو خوب ملئے کہیں ایسا نہ ہو کہ پانی تیل کے اوپر سے پھسل جائے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص301

محدث فتویٰ

تبصرے