کیا جنبی زبانی قرآن مجید کی تلاوت کرسکتا ہے۔ اور اگر تلاوت کرنا جائز نہیں تو کیا وہ تلاوت کو سن سکتا ہے۔؟جزاکم اللہ خیرا
جنبی کے لئے غسل کئے بغیر قرآن مجید سے دیکھ کریا زبانی تلاوت کرنا جائز نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:
''جنابت کے سوا اور کوئی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن مجید کی تلاوت سے نہیں روکتی تھی۔''
ہاں البتہ جنبی کے لئےقرآن مجید کی تلاوت سننے میں کوئی حرج نہیں بلکہ ا س کے لئے یہ مستحب ہے۔کیونکہ اس میں بہت فائدہ ہے۔ہاں البتہ وہ قرآن کو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔دیکھ کرقرآن مجید پڑھ نہیں سکتا ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب