میں چا ہتا ہو ں کہ تفصیل کے سا تھ اور آسا ن اندا ز میں ٖسل جنا بت کا طریقہ معلوم کروں کیو نکہ اس سلسلہ میں میں نے مختلف طریقوں کے با ر ے میں سن رکھا ہے لہذا امید ہے کہ آپ صحیح طریقہ کی وضا حت فر ما ئیں گے نیز یہ فر ما ئیے کیا شا ور کے نیچے غسل جا ئز ہے یا نہیں ؟
غسل کا طریقہ یہ ہے کہ آدمی غسل کی نیت کر ے بسم اللہ پڑھے دونوں ہا تھو ں کو تین با ر دھو ے پھر شر م گا ہ کو اور جسم پر جو منی کے اثرا ت وغیرہ ہیں انہیں دھو ئے پھر مکمل وضوء کر ے پھر غسل شروع کر ے اور سر کو تین با ر دھوئے اور با لوں کی جڑوں کو خو ب مبالغہ کے سا تھ دھوئے پھر با قی جسم کو اس طرح غسل دے کہ دائیں طرف سے پہلے شروع کر ے اور پھر با ئیں طرف کو دھو ئے اور خو ب مل مل کر دھو ئے اور مقدور بھر کو شش کر کے جہا ں جہا ں جسم تک ہاتھ پہنچ سکتا ہو ہا تھ سے جسم کو ملے ۔شاور کے نیچے بھی غسل جا ئز ہے اور اگر سا رے جسم پر ایک ہی با ر پا نی بہا دیا جا ئے تو یہ غسل بھی درست ہو گا ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب