ایک آدمی طویل راستہ میں ہے اور دورا ن سفر وہ جنبی ہو گیا مگر غسل کے لئے اس کے پا س پا نی نہیں تو کیا وہ نا پا کی کی حا لت میں نما ز پڑھ لے یا کیا کر ے ؟
جو شخص بحا لت سفر جنبی ہو جا ئے اور اس کے پا س کھا نے پینے کی ضرورت سے اس قدر زائد پا نی نہ ہو جس سے وہ غسل کر سکے پانی کو تلا ش بھی کر ے لیکن ظن غا لب یہ ہو کہ اس علا قے میں پا نی نہیں ہے تو وہ تیمم کر کے نماز پڑھ لے کیو نکہ ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے ۔
اور اگر بیما ر ہو یا سفر میں ہو یا کو ئی تم میں سے بیت الخلا سے ہو کر آیا ہو یا تم نے عورتو ں سے ہم بستری کی ہو اور تمہیں پا نی نہ مل سکے تو پا ک مٹی سے اپنے منہ اور ہا تھوں کا مسح (یعنی تیمم) کر لو اللہ تعا لیٰ تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کر نا چا ہتا بلکہ یہ چا ہتا ہے کہ تمہیں پا ک کر ے اور اپنی نعمتیں تم پر پو ری کر ے تا کہ تم شکر کر و ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب