میں ایک شا دی شدہ عورت اور سینہ کی الرجی کی مر یض ہو ں مجھے سا را سا ل نزلہ رہتا ہے میں کسی طر ح نما ز پڑھو ں ؟ کیا میں غسل کرلو ں اور سر کو د ھو ئے بغیر اس کا صرف مسح کر لو ں ؟ کیو نکہ مجھے معلوم ہے کہ جب سر کو ایک با ر دھو لو ں تو ہفتے میں کئی با ر نزلہ ہو جا تا ہے اور مجھے اکثر نماز چھوڑنا پڑ تی ہے کیو نکہ مجھے سر دھونے کی قدرت نہیں ہو تی اور میں صرف مسح کر سکتی ہو ں اور اس کی وجہ سے مجھے بے حد قلق واضطرا ب ہے اور میں بہت پر یشا ن ہو ں لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ دین بہت آسا ن ہے امید ہے آپ اس سلسلہ میں میری قطعی راہنما ئی فر ما ئیں گے تا کہ میں اطمینا ن سے زندگی بسر کر سکو ں اور اپنے فرائض کو بھی مکمل طور پر ادا کر سکو ں میں استا نی ہو ں کا م کے لئے مجھے روزا نہ گھر سے با ہر نکلنا پڑتاہے ہوا لگ جا ئے تو کئی دن کے لئے صاحب فرا ش ہو جا تی ہو ں کیو نکہ میں مر یضہ ہو ں اللہ تعا لیٰ خو ب جا نتا ہے کہ مجھے ازدواجی زندگی کی وجہ سے بہت پر یشا نی ہے کیو نکہ خا وند کی اطا عت فر ض ہے اور اس سے بڑ ھ کر اللہ تعا لیٰ کی اطاعت فرض ہے
اگر غسل جنا بت و حیض میں سر دھونے سے تمہیں تکلیف ہو تی ہے تو سر کا تیمم کے سا تھ مسح کر نا ہی کا فی ہو گا کیو نکہ ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے۔
''سو جہا ں تک ہو سکے تم اللہ سے ڈرو ۔''
اور نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایاہے کہ:
"جس با ت سے تمہیں منع کر دوں اس سے اجتنا ب کر و اور جس کا حکم دوں مقدور بھر اس کی اطا عت بجا لا و۔"
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب