ایک شخص ہسپتا ل میں داخل ہے ۔وہ وضوء سے تو عا جز ہے ۔ لہذا وہ نما ز کے لئے تیمم کر لیتا ہے لیکن وہ تیمم جا ئے نما ز پر کر تاہے تو کیا اس کی نما ز صحیح ہو گی۔؟
مریض کو اگر نماز کے لئے طا قت ہو تو وضو ء کر نا چا ہئے اگر وضوء سے عا جز ہو تو اس مٹی کے سا تھ تیمم کر ے جس میں غبا ر ہو بشرطیکہ اس کے حصو ل کی اسے قدرت ہو اور اگر یہ اس کی طا قت سے با ہر ہو تو وہ ہموا ر زمین پر جس میں غبا ر ہو تیمم کر ے یا بستر پر غبا ر ہو تو اس سے تیمم کر ے بستر پر غبا ر نہ ہو تو جو زمین اس کے قریب ترین ہو یا جہا ں اسے پہنچنا آسا ن ہو اس سے تیمم کر ے ارشاد با ر ی تعا لیٰ ہے :
﴿فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا استَطَعتُم ...﴿١٦﴾... سورة التغابن
"سو جہا ں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو ۔"
نیز فر ما یا :
"کسی شخص کو اس کی طا قت سے زیا دہ تکلیف نہیں دی جا تی ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب