ایک آدمی وضوء کر رہا تھا کسی نے دیکھا کہ اس کے پا ؤں میں تھوڑی سی جگہ پھر خشک رہ گئی ہے دوبا رہ پھر ایک دفعہ دیکھا کہ اس کے پا ؤں میں اس کے مشا بہ تھوڑی سی جگہ پھر خشک رہ گئی ہے جس کی وجہ سے شک ہو ا کہ یہ پہلے بھی وضوء صحیح نہیں کرتا رہا ہے نیز شک ہو کہ شاید یہ پہلے غسل جنابت بھی صحیح نہیں کر تا رہا ہے کیا یہ شخص اپنی نماز کو دوہرائے یا کیا کر ے ؟
سائل کا ایک یا دو دفعہ دیکھنا کہ وضوء کر تے ہو ئے اس کے پاؤں میں تھوڑی سی ایسی جگہ خشک رہ گئی ہے جہا ں پا نی نہیں پہنچا اس کےیہ معنی نہیں کہ اس کی با قی سا ری طہارتیں بھی صحیح نہ تھیں کیو نکہ اصل یہی ہے (ان شا ء اللہ ) اس نے صحیح وضوء کیا ہو گا اور شکو ک و شبہات سے اصل نہیں ٹو ٹتا اسی طرح غسل جنا بت کے با رے میں بھی یہی کہا جا ئے گا کہ وہ صحیح کر تا رہا ہے لہذا اسے سا بقہ نما زوں کے اعادہ کی ضرورت نہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب