کیا وضو ء کر تے وقت دعا ئیں پڑھنی چا ہیں ؟ کیا غسل وضو ء سے بھی کفا یت کر تا ہے ؟
وضو ء کے وقت تسمیہ واجب ہے وضوء کر نے وا لے کو کلی کر تے یا اس سے پہلے ہا تھ دھو تے وقت بسم اللہ پڑ ھنا چا ہئے اور جب وضوء سے فا رغ ہو جا ئے تو آسما نوں کی طرف نظر اٹھا کر یہ دعا ء پڑ ھے ۔
"میں گو اہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کو ئی (حقیقی )معبودنہیں اور میں گو اہی دیتا ہو ں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بند ے اور اس کے رسول ہیں اے اللہ !تو مجھے کثرت سے تو بہ کر نے وا لو ں میں شا مل کر لے اور مجھے خو ب پا ک صا ف رہنے والو ں میں داخل فر ما دے ۔"وضوء کر کے کھڑے ہو تے وقت کفا رہ مجلس والی یہ دعاء بھی پڑھ سکتا ہے :
"پا ک ہے تو اےاللہ !اور تیری ہی حمدو ثنا ہے میں گو اہی دیتا ہو ں کہ تیرے سوا کو ئی لا ئق عبا دت نہیں تجھ سے مغفرت طلب کر تا ہوں اور اپنے (گنا ہو ں سے )تو بہ کر تا ہوں۔" اس کے علا وہ وضوء کی اور کوئی دعا ء سند سے ثا بت نہیں ہے جس شخص پر غسل واجب ہو تو اس کے لئے مسنون طریقہ یہ ہے کہغسل سے پہلے مکمل وضوء کر لے پھر غسل کر ے اور حا لت غسل مین آلہ تنا سل یا شرم گا ہ کو ہا تھ نہ لگا ئے تا کہ اس کا وضوء نہ ٹو ٹے اگر اس طرح غسل کر ے گا تو اسے دوبا رہ وضوء کر نے کی ضرورت نہ ہو گی اور اگر وضوء نہ کر ے بلکہ غسل پر ہی اکتفاء کر لے اور اعضا ء وضوء کو تر تیب سے دھوئے تو پھر بھی ان شا ء اللہ یہ غسل وضوء سے کفا یت کر ے گا ۔)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب