سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مذی کا حکم

  • 10107
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1471

سوال

مذی کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شہو ت کے بعد جب آلہ تنا سل سے پا نی کی طرح بے رنگ سیال مادہ کے قطرے نکلیں تو کیا ان سے غسل واجب ہے یا اس صورت میں کیا کر و ں ؟ یہ ما د ہ جب کپڑے یا جسم کو لگ جا ئے تو کیا وہ نا پا ک ہو جائے گا  اور اس حا لت میں مجھے کیا کر نا ہو گا برا ہ کر م راہنما ئی فر ما ئیے ۔اللہ تعا لیٰ آپ کو جزا ئے خیر سے نو ا زے !


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خارج ہو نےوا لا یہ مادہ مذی کے نام سے مشہو ر ہے یہ سفید لیس دارپا نی ہوتاہے جوشہو ت کے بعد یا مباشرت کو یا د کر نے وغیرہ کی حا لت میں خا ر ج ہو تا ہے یہ کپڑے وغیرہ کو لگ  جا ئے تو اسے دھونا واجب ہے لیکن آدمی کے لئے غسل کر نا صرف اس صورت میں وا جب ہے جب منی ٹپک کر لذت کے سا تھ خا ر ج ہو منی سفید رنگ کا معروف پا نی ہے اور مذی و منی میں رنگ اور حکم کے اعتبا ر سے فرق ظاہر ہے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص276

محدث فتویٰ

تبصرے