ایک شخص نماز ادا کر نے کے لئے پہلی صف میں کھڑا تھا کہ اس کا وضوء ٹو ٹ گیا مگر وہ شخص نما ز میں بد ستور مصروف رہا اور اسے نہ تو ڑا تاکہ وہ پچھلی صفوں کو چیرتا ہو ا اور نما زیوں کے خشوع کو خرا ب کرتا ہوا باہر نہ جا ئے تو اس سلسلہ میں کیا حکم ہے ؟
امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے معا ف فر مائے گا لیکن واجب یہ ہے کہ جب انسان نماز میں بے وضوء ہو جائے یا اسے یاد آئے کہ وہ حالت طہارت میں نہیں تو اسے نماز قطع کر دینی چاہئےاور وضوء کرنا چاہئےاور پھر واپس آکر نماز با جماعت میں شریک ہوجانا چاہئےیاد رہےامام کا سترہ متقدیوں کی صفوں کے لئے بھی سترہ ہے لہذاایسی صورت میں متقدیوں کےآگےسےگزرنے میں کوئی حرج نہیں ہاں البتہ بے وضوء ہونے کی صورت میں آدمی کو اطمینان وسکو ن کے ساتھ صف سے باہر نکلنا چاہئے تا کہ نمازی خلل میں مبتلا نہ ہو ں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب