کیا کھڑے ہو کر پیشا ب کر نا حلا ل ہے ؟
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا حرام نہیں ہے کیونکہ صحیحین میں حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی یہ حدیث موجود ہے کہ:
"نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے کو ڑ ے کر کٹ کے ڈھیرکے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشا ب کیا ۔"چنانچہ اس حدیث کے پیش نظر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علیرضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زید بن رضی اللہ تعالیٰ عنہ ثابت سے منقو ل ہے کہ کھڑے ہو کر پیشا ب کر نا جا ئز ہے لیکن سنت یہ ہے کہ آدمی بیٹھ کر پیشا ب کر ے کیو نکہ حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ:
"جو شخص تم سے یہ بیا ن کر ے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشا ب کیا کر تے تھے تو اس با ت کی تصدیق نہ کر و کیو نکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمیشہ بیٹھ کر ہی پیشا ب کیا کر تے تھے ۔" امام ترندی فر ما تے ہیں کہ اس با ب میں سب سے زیا دہ صحیح روا یت یہی ہے اور پھر بیٹھ کرپیشاب کرنے کی صورت میں پردہ پوشی بھی زیا دہ ہے اور آدمی پیشاب کے چھینٹوں سے بھی زیادہ محفوظ رہتا ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب