سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں سگریٹ کا پاس ہو نا اور وہ پانی جس میں کیڑا گر گیا ہو

  • 10098
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1060

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب نماز میں آدمی کے پا س سگریٹ ہو تو کیا حکم ہے ؟اور ا س پانی کا کیا حکم ہے جس میں کیڑا گر گیا ہو ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سگریٹ نو شی کی حرمت پر علما ء محققین کا اتفا ق ہے کیو نکہ یہ دین اعما ل اور بد کے لئے نقصا ن دہ ہے نا پا ک ہے اور پینے وا لے پر اس کے بہت برے اثرات مر تب ہو تے ہیں لیکن یہ مجھے یا د نہیں کہ علماء محققین میں سے کسی نے اس کو بو وبر از کی طرح نجس عین قرار دیا ہو لیکن اس کی حرمت اور نا پا کی کی وجہ سے میں یہ مکرو ہ سمجھتا ہو ں کہ یہ دوران نماز آدمی کے پا س ہو یا کو اسے مسجد میں لے جا ئے خوا ہ یہ پیکٹ ہی میں کیو ں نہ ہو اگر کو ئی ایسا کر ے تو میں یہ نہیں کہتا کہ وہ نما ز دو ہرائے کیو نکہ اس کے نجس عین ہو نے میں تو قف ہے ۔بہت سے علما ء کی را ئے ہے کہ جس پا نی میں کیڑے گر گئے ہو ں وہ نا پا ک  ہے اس کا بہا دینا وا جب ہے کیو نکہ یہ کیڑے نجا ستو ں  سے  پیدا ہو تے ہیں یا د رہے اس سے بیت الخلا ء میں پیدا ہو نے والے کیڑے گرنے سےمرا د ہیں ہا ں البتہ کنوؤں میں پیدا ہو نے والے کیڑوں کا یہ حکم نہیں ہے لیکن را جح بات یہ ہے کہ کیڑے گر نے سے پا نی کی طہورت سلب نہیں ہو تی کیڑا اگرچہ نجا ست سے پیدا ہو تا ہے لیکن وہ ایک ایسی  چیز میں تبدیل ہو جا تا ہے جس میں نجا ست کا اثر ظا ہر نہیں ہے اور پھر صحیح قول کے مطابق پانی اس وقت نجس ہو تا ہے جب اس میں کو ئی تبدیلی رونما ہو جا ئے اور ان جا نو روں کے گر نے سے عموماً پا نی کے اوصاف میں کو ئی تبدیلی رونما نہیں ہو تی لہذا پا نی پا ک رہے گا ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص271

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ