جب ہم ایک فلیٹ سے دوسرے فلیٹ میں منتقل ہو تے ہیں تو عام طور پر تمام یا اکثر فلیٹوں میں کا ر پٹ بچھا ہو تا ہے تو کیا ہما رے لئے اس پر نما ز پڑھنا جا ئز ہے جب کہ ہمیں یہ معلوم نہیں ہو تا کہ ہم سے پہلے اس گھر میں رہنے والے مسلما ن تھے یا نہیں ؟
اشیاء میں اصل طہا رت ہے کسی چیز جگہ کو صرف اسی صورت میں نجس قرار دیا جا سکتا ہے جب اس کی نجا ست کی کو ئی دلیل ہو اور پھر وہ نجس چیز اس جگہ واقعی مو جو د ہو اور جب یہ دو نو ں با تیں ثا بت نہ ہو ں تو مسلما ن نما ز پڑھ سکتا ہے اس کی نماز صحیح ہو گی ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب