سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جس شخص کی ہو ا مسلسل خا رج ہو تی رہتی ہو

  • 10090
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1193

سوال

جس شخص کی ہو ا مسلسل خا رج ہو تی رہتی ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کو ئی مسلما ن کسی ایسے مرض میں مبتلا ہوجس کی وجہ سے زور کی ہو ا خا رج کر نے پر مجبور ہو  اور ہو ا روکنے کی صورت میں بہت تکلیف ہو تو کیا نما ز پڑھتے ہو ہو ا خا رج ہو نے سے اس کا وضوء اور نما ز فا سد ہو جا ئے گی یا سلسل البول پر قیا س کر تے ہو ئے فا سد نہ ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس شخص کو مقدور بھر کو شش کر کے اپنی طہا رت کی حفا ظت کر نی چا ہئے اگر وہ ہر وقت خا رج نہ ہو تی رہتی ہو بلکہ کبھی کبھی خا رج ہو تو اس سے وضوء ٹو ٹ جا ئے گا اور اگر ہو ہمیشہ اور ہر وقت خا رج ہو تی رہتی ہو اور چلتے پھر تے اٹھتے بیٹھتے لیٹتے اور سواری کی حا لت میں کسی وقت بھی بند نہ ہو تی ہو اور نہ وہ نہ اسے بند کر سکتا ہو نبند کر نے سے اسے تکلیف ہو تو یہ معذور ہو گا ہو ا اخا رج ہو نے سے اس کا وضوء اور نما ز نہیں ٹوٹے گی اس کا حکم اس شخص کا سا ہو گا جس کی نا پا کی دائمی ہے ہا ں البتہ وقت شروع ہو نے کے بعد اسے نما ز  کے لئے نیا وضوء کر نا ہو گا

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص267

محدث فتویٰ

تبصرے