میں نے ایک مرتبہ یہ کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس گناہ سے نجات دے دی تو میں یہ نذر مانتا ہوں کہ میں اپنی بیوی کو سونے کے زیور کا ایک سیٹ دوں گا‘ میری بیوی کو میری اس نذر کا علم نہیں ہے تو کیا میں اس نذر کو پورا کروں یا قسم کا کفارہ ادا کروں؟
اگر شرط مذکور حاصل ہو جائے تو آپ کیلئے اس نذر کو پورا کرنا ضروری ہے کیونکہ نبی اکرمﷺ نے یہ فرمایا ہے:
’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی نذر مانے تو اسے اس کی اطاعت کرنی چاہئے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نذر مانے تو اسے اس کی نافرمانی نہیں کرنی چاہئے‘‘۔
ہاں البتہ اگر آپ کی بیوی معاف کر دے تو کوئی حرج نہیں کیونکہ اسے معاف کرنے کا حق حاصل ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب