کیا کسی شخص کیلئے یہ جائز ہے کہ وہ اپنی نذر کے اس گوشت میں سے کھائے جو اس نے اپنی طرف سے یا اپنے گھر کے کسی فرد کی طرف سے مانی ہو؟
نذر اطاعت کا مصرف وہ ہے جس کی نذر ماننے والے نے شریعت مطہرہ کی حدود کے اندر نیت کی ہو لہٰذا اگر اس گوشت کو فقراء میں تقسیم کرنے کی نیت کی تھی تو پھر اس کیلئے اسے کھانا جائز نہیں اور اگر اس نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ کو جن میں سے وہ خود بھی ایک ہے‘ کھلانے کی نیت کی تھی تو پھر وہ خود بھی کھا سکتا ہے کیونکہ نبیﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
’’تمام اعمال کا درومدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کیلئے صرف وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی‘‘۔
اسی طرح اگر نذر میں کوئی شرط لگائی جائے یا علاقے کا کوئی رواج و دستور ہو توپھر بھی اس کے مطابق عمل ہوگا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب