سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(681) دل میں نذر مانی

  • 10066
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1059

سوال

(681) دل میں نذر مانی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک سال پہلے میں ایک بہت ہی مشکل میں مبتلاتھا اور میں نے دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کیا کہ اگر یہ مشکل ختم ہو گئی تو میں سارا قرآن مجید زبانی حفظ کروں گا۔ الحمدللہ! یہ مشکل بہت احسن انداز میں ختم ہو گئی اور میں نے قرآن مجید حفظ کرنا شروع کر دیا اور صرف دوپارے یاد کر سکا۔ مجھے اندیشہ ہے کہ میں سارا قرآن حفظ نہیں کر سکوں گا جب کہ میں نے اس کا اللہ تعالیٰ سے عہد کر رکھا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں قرآن مجید حفظ نہ کر سکوں تو کیا مجھ پر کوئی چیز لازم ہوگی جبکہ معلوم ہے کہ جو عہد کو پورا نہ کرے‘ اس کا دین ہی نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ معاملہ چونکہ آپ کے اور آپ کے دل کے درمیان تھا‘ لہٰذا اسے اس نذر کا حکم نہیں دیا جا سکتا جسے پورا کرنا لازم ہوتا ہے لیکن ہم آپ کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ اب جبکہ آپ نے قرآن مجید حفظ کرنا شروع کر دیا ہے تو اسے مکمل کرنے کی کوشش کریں بھرپور محنت کریں بار بار پڑھیں اور حفظ کیلئے کافی وقت مخصوص کر دیں۔ جو شخص محنت کرتا ہے وہ پا لیتا ہے جو بوتا ہے وہ کاٹتا ہے اور جو راستے پر چلتا ہے وہ منزل مقصود تک پہنچ جاتاہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص544

محدث فتویٰ

تبصرے