سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(673) بکری کو ذبح کرنے کی نذر مانی تھی مگر اسے بیچ دیا

  • 10058
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3389

سوال

(673) بکری کو ذبح کرنے کی نذر مانی تھی مگر اسے بیچ دیا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اللہ کیلئے ذبیحہ کی نذر مانی تھی مگر مجھے اس کی قیمت کی ضرورت پڑ گئی جس کی وجہ سے میں نے اسے ذبح کرنے کی بجائے بیچ دیا‘ یہ چار سال پہلے کی بات ہے۔ اب میں اپنی نذر کو پورا کرنا چاہتا ہوں تو کیا اسی قیمت کا ایک جانور لے کر ذبح کرد وں جس قیمت میں‘ میں نے پہلے جانور کو فروخت کیا تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بکری جسے آپ نے اللہ تعالیٰ کے لئے ذبح کرنے کی نذر مانی تھی‘ اگر آپ کی یہ نذر ‘ نذر اطاعت تھی تو آپ کیلئے اسے پورا کرنا واجب تھا اور متعین طور پر اسی بکری کو ذبح کرنا چاہئے تھا اس کا بیچنا غلط بلکہ حرام تھا لہٰذا اب آپ اسی طرح کی یا اس میں بہتر بکری اللہ تعالیٰ کے لئے زبح کریں اور اپنی اس کوتاہی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کریں اور تقرب الٰہی کے حصول کیلئے اس کے بدلے وار بکری ذبح کر کے اسے فقراء میں تقسیم کر دیں بشرطیکہ آپ کی نیت اللہ کی رضا کیلئے صدقہ کرنے کی تھی اور اب جو جانور ذبح کریں وہ اسی طرح کا یا اس سے بھی بہتر ہونا چاہئے جس کی آپ نے نذر مانی تھی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص537

محدث فتویٰ

تبصرے