یہ تو معلوم ہے کہ کفارہ قسم دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ہر مسکین کو کتنی مقدار میں اور کس معیار کا کھانا دیا جائے؟
قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو کھانا کھلا دیا جائے یا انہیں لباس دیا جائے یا ایک غلام آزاد کر دیا جائے اور جس کو یہ میسر نہ ہو تو وہ متواتر تین روزے رکھے۔ کھانا اس اوسط درجے کا ہونا چاہئے جو قسم کھانے والا اپنے اہل و عیال کو کھلاتا ہے کہ مسکین اس کے پاس دوپہر یا شام کا کھانا کھائیں حتیٰ کہ سیر ہو جائیں یا یہ انہیں ایک رات کا کھانا دے دے اور اس کا اندازہ نصف صاع چاول وغیرہ ہے۔ لباس کی صورت میں ایسا لباس ہونا چاہئے جس میں نماز پڑھنی جائز ہو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب