سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(136) وضو کرتے وقت کانوں کا مسح کرنا
  • 1004
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1213

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا وضو کرنے والے کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

کانوں کے لیے نیا پانی لینا لازم نہیں بلکہ صحیح قول کے مطابق یہ مستحب بھی نہیں ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے وضو کی کیفیت بیان کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس بات کو بیان نہیں کیا کہ آپ کانوں کے لیے نیا پانی لیتے ہوں، لہٰذا افضل یہ ہے کہ سر کے مسح کے بعد باقی بچی ہوئی تری سے کانوں کا مسح کیا جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ200

محدث فتویٰ

تبصرے