سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(553) حرام قرار دینے سے حلال حرام نہیں ہوتا

  • 10038
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1181

سوال

(553) حرام قرار دینے سے حلال حرام نہیں ہوتا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک نوجوان ہوں‘ میں نے اپنے ماموں کی بیٹی سے شادی کا ارادہ کیا تو میری والدہ نے مجھے بتایا کہ اس نے اس دوشیزہ کو میرے تمام بھائیوں کیلئے حرام قرار دے رکھا ہے لیکن اب میری والدہ اس پر بہت نادم ہے اور میں اسی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ اس کے بارے میں حکم شریعت کیا ہے؟ کیا میرے لیے اس سے شادی کرنا حلال ہے یا نہیں؟ اس صورت میں کفارہ کیا ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حرام قرار دینے سے کوئی حلال چیز حلال چیز حرام نہیں ہوتی بلکہ یہ بات قسم کے درجہ میں ہوتی ہے۔ نبی اکرمﷺ نے ایک دن فرمایا تھا کہ ’’یہ شہد مجھ پر حرام ہے‘‘ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت کریمہ نازل فرما دی:

﴿لِمَ تُحَرِّ‌مُ ما أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ...﴿١﴾... سورة التحريم

’’آپ اسے کیوں حرام قرار دیتے ہیں جسے اللہ نے آپ کیلئے حلال قرار دیا ہے؟‘‘

اور پھر فرمایا:

﴿قَد فَرَ‌ضَ اللَّهُ لَكُم تَحِلَّةَ أَيمـٰنِكُم... ﴿٢﴾... سورة التحريم

’’اللہ نے تم لوگوں کیلئے تمہاری قسموں کا کفارہ مقرر کر دیا ہے‘‘۔

یعنی تمہارے لیے قسم کا وہ کفارہ بیان فرما دیا ہے جس سے تم اس چیز کو حلال کر لیتے ہو جس کے بارے مین قسم کھا لی ہو یعنی یہ کفارہ اس آیت میں بیان فرمایا ہے:

﴿فَكَفّـٰرَ‌تُهُ إِطعامُ عَشَرَ‌ةِ مَسـٰكينَ...﴿٨٩﴾... سورة المائدة

’’اس کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے‘‘۔

لہٰذا یہ لڑکی آپ کی ماں کے حرام قرار دینے کی وجہ سے حرام نہیں ہوگی ‘ ہاں البتہ اس کیلئے کفارہ قسم لازم ہوگا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص524

محدث فتویٰ

تبصرے