سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اس کمائی سے اجتناب کرو

  • 10014
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 856

سوال

اس کمائی سے اجتناب کرو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر میرے والد کی کمائی حرام ہو تو کیا وہ جو کچھ ہمارے لیے لاتا ہے اسے کھانا جائز ہے؟ اور اگر جائز نہیں تو ہم کیا کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر والدکی کمائی حرام ہو تو ضروری ہے کہ اسے سمجھایا جائے اگر ہو سکے تو اسے خود ہی سمجھائو یا ایسے اہل علم سے مدد لو جو اسے قائل کر سکیں یا اس کے دوست و احباب سے مدد لو جو اسے قائل کر سکیں اور وہ اس حرام کمائی سے اجتناب کر لے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو تم بقدر ضرورت اس سے کھا سکتے ہو‘ اس حالت میں تمہیں کوئی گناہ نہیں ہوگا لیکن ضروری ہے کہ ضرورت سے زیادہ نہ لو کیونکہ جس کی کمائی حرام ہو‘ اس کے مال میں سے کھانے میں شبہ ضرور موجود ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص498

محدث فتویٰ

تبصرے