میں ایک بے روزگار مسلمان ہوں۔ میرا خاندان مجھ پر کھانے پینے میں جو خرچ کرتا ہے وہ حرام کمائی ہوتی ہے تو کیا میری نماز ہو جاتی ہے؟
آپ کیلئے یہ جائز نہیں کہ حرام کمائی سے کھائیں یا پئیںیا خرچ کریں اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے‘ اللہ تعالیٰ اس کیلئے رنج و محن سے مخلصی کی صورت پیدا کر دے گا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے وہم و گمان بھی نہ ہو لیکن اس کا اپ کی نماز پر کوئی اثر نہیں‘ آپ کی نماز صحیح ہوگی۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب