سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(522) اندرائن کا استعمال

  • 10007
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2556

سوال

(522) اندرائن کا استعمال
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ اندرائن جو بعض عطر فروشوں کی دکانوں سے ملتا ہے اور بعض امراض کے علاج کیلئے استعمال ہوتا ہے‘ کیا حلال ہے یا حرام؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جس گھر میں اندرائن ہو‘ اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ اندرائن جو بعض عطر فروشوں کی دکانوں سے ملتا ہے حلال ہے کیونکہ اس کی حرمت کی کوئی دلیل معلوم نہیں اور بعض لوگوں کے حوالہ سے آپ نے جو یہ بیان کیا ہے کہ جس گھر میں اندرائن ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے‘ یہ بات بھی بے اصل بلکہ بالکل باطل ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص486

محدث فتویٰ

تبصرے