سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

حالت اعتکاف میں گرمی کی شدت دور کرنے کےلیے غسل کرنا

  • 2562
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 91

سوال

کیا معتکف (اعتکاف کرنے والا) گرمی کی شدت دور کرنے کےلیے غسل کر سکتا ہے؟

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اعتکاف کرنا عبادت اور سنت عمل ہے، خصوصاً رمضان میں اعتکاف کرنا زیادہ فضیلت والا عمل ہے۔ معتکف پر ضرور ی ہے کہ وہ اعتکاف کے دنوں میں کثرت کے ساتھ اللہ تعالی کی عبادت کرے، قرآن مجید کی تلاوت کرے، نوافل اور قیام اللیل کا اہتمام کرے، کثرت کے ساتھ اللہ تعالی کا ذکر کرے۔

اعتکاف کی حالت میں غسل کرنے کی ممانعت کسی قرآن کی آیت یا حدیث میں ذکر نہیں ہوئی، غسل کرنے سے انسان کا اعتکاف بھی باطل نہیں ہوتا، اس لیے حسب ضرورت ( یعنی غسل جنابت یا شدید گبھراہٹ کی صورت میں یا پسینے کی بدبو وغیرہ دور کرنے کےلیے) غسل کرنا جائز ہے، کیونکہ معتکف کےلیے مسجد سے بغیر ضرورت کے نکلنا جائز نہیں ہے۔

والله أعلم بالصواب

محدث فتوی کمیٹی
01. فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
02. فضیلۃ الشیخ عبد الخالق حفظہ اللہ
03. فضیلۃ الشیخ اسحاق زاہد حفظہ اللہ

ماخذ:محدث فتویٰ کمیٹی